محمد عباس اور نسیم شاہ کی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی

Muhammad Abbas Naseem Shah
03جنوری2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کرائسٹ چرچ) نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد عباس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر محمد عباس اور نسیم شاہ کے مذاق کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بیٹنگ کے دوران نسیم شاہ مذاق کرتے ہوئے محمد عباس سے بولے‘ عباس بھائی آپ کو پتا بھی ہے ساری ذمہ دار میرے اوپر ہی ہے ، سنگل کرنا ہے ورنہ ڈانٹ پڑ جائے گی۔‘

دونوں کھلاڑیوں کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے روز قومی ٹیم 297 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، اظہر علی نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان 68 اور فہیم اشرف 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جمیسن نے5، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہنری کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی۔

یاد رہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جس کے باعث وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

Facebook Comments