رحکیم کرکٹ کے وزنی ترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے کیلیے تیار

Rahkeem Cornwall Cricketer
25اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (چاگوارماس) ویسٹ انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ نے بھاری بھرکم کرکٹر رحکیم کو بھارت کے خلاف ہونے والے 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ اگر وہ میچ کھیل سکے تو وہ عالمی کرکٹ کھیلنے والے سب سے وزنی کھلاڑی ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق رحکیم کا وزن 140 کلو گرام کے قریب ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنے آبائی علاقے میں ’’جمبو‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کرکٹ بورڈ نے 26 سالہ نوجوان کرکٹر کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے خصوصی ڈائٹ پلان بھی ترتیب دے دیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پاکستان کا پہلا سپر اسٹار باؤلر! فضل محمود

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ رحکیم ڈائٹ پلان کی بدولت چھ ماہ مین دس کلو تک وزن کم کرسکتی ہیں۔سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بھی نوجوان کھلاڑی کو قیمتی مشورے دیے تاکہ وہ دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بنا سکیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رحکیم کا قد 6 فٹ پانچ انچ ہے، اسکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد وہ بہت پرجوش ہیں اور کہتے ہیں کہ ’’طویل عرصے کی محنت کا وہ صلہ ملنے جارہا ہے جس کا انہیں انتظار تھا‘‘۔ رحکیم کا کہنا تھا کہ ’’میں انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو مایوس نہیں کروں گا‘‘۔

Facebook Comments