پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے ایک میچ بھی جیت جائے تو بڑی بات ہو گی، سابق اسپنر سعید اجمل

If Pakistan team wins even one match against England it will be a big deal saeed ajmal said
29جون2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے سیریزمیں انگلینڈ کو فیورٹ اور بغیر تماشائیوں کے میچز کو ڈیف کرکٹ قرار دے دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے بغیر تماشائیوں کے کرکٹ میچز بوریت سے بھرپور ہوں گے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ڈیف کرکٹ کا میچ ہو۔ بہتر ہے کہ بائیو سکیور ماحول میں پندرہ سے بیس فی صد تماشائیوں کو گراونڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔ اس سیریز میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔ ایک میچ جیتنا بھی غنیمت ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ نٰئے قوانین کے تحت میچزانگلینڈ میں تو چل جائیں گے مگر دبئی وغیرہ میں پاکستان کو پریشانی ہو گی.۔منتظمین کو چاہئے کہ دس ہزار تماشائیوں والے اسٹیڈیم میں ایک ہزار تماشائیوں کو آنے دیا جائے۔پاکستانی ٹیم کمبی نیشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان کے لئے انگلینڈ سیریز مشکل ہوگی، پاکستان کے لیے سیریز جیتنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سعید اجمل مرلی دھرن سے زیادہ خطرناک باؤلر تھے، انگلش بیٹسمین بیل

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سیریز میں ایک آدھ میچ جیت جائے تو بڑی بات ہو گی۔ بطور پاکستانی میری دعا ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں اچھا پرفارم کرے۔ بورڈ نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ تعینات کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے۔ یونس خان کی ڈریسنگ روم میں موجودگی بلےبازوں کے لئے مدد گار ہو گی۔ نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق ،یونس خان ، وقار یونس اور مشتاق احمد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

Facebook Comments