نامناسب رویہ اختیار کرنے پر آئی سی سی کا کے ایل راہول کے خلاف ایکشن

KL Rahul
06ستمبر2021
(فوٹو : اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک: (دبئی) ایمپائر نے آوَٹ قرار دے دیا تو بھارتی بلے باز کے ایل راہول کے ماتھے پر بل پڑ گئے۔ منہ سُجا کر پویلین لوٹتے ہوئے شدید ناراضی کا اظہار کرنے پر آئی سی سی نے سخت نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کے ایل راہول کی جانب سے آئی ‏سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔

فیلڈ ایمپائر کے نائٹ آؤٹ دینے کے فیصلے کو انگلینڈ نے چیلنج کیا اور ریویو میں تھرڈ امپائر نے راہول کو کیچ ‏آؤٹ قرار دے دیا جس پر وہ غصے میں آ گئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا،کے ایل راہول اور فلم ساز کرن جوہر کے خلاف مقدمہ درج

پویلین لوٹتے ہوئے بیٹسمین نے سخت ناراضی کا اظہار کیا جو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی تھی۔ ‏آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بیٹسمین کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کر دیا۔

چارجز پر بیٹسمین کی جانب سے اعتراف جرم کے بعد الزامات پر مزید سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی اور ‏معاملے کو ختم کر دیا گیا۔

Facebook Comments