ٹی 20 ورلڈ کپ میں‌ پرفارم کر کے نام بنانا چاہتا ہوں، حارث رؤف

21مئی2020
Photo: espncricinfo.com

ویب ڈیسک: (لاہور) نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر میں صرف دو سال میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں لیکن قومی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑی کامیابی اور اعزاز ہے۔

لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ٹیپ بال باؤلر سے قومی کرکٹرز کے پول میں شامل ہونے والے پیسر کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر میں صرف دو سال کے دوران ہی بگ بیش، پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹ حاصل کئے مگر قومی سنٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑی کامیابی اور اعزاز ہے۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ایک فاسٹ بولر کی حیثیت سے ابھی مہارت کا بھرپور اظہار باقی ہے، جلد میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گا، پاکستان کی کئی سیریز آنے والی ہیں، ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے ہو یا ٹیسٹ کرکٹ جس بھی فارمیٹ میں موقع ملا بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کرونگا، میں قومی ٹیم کے لیے ایک طویل عرصہ تک کھیلنا چاہتا ہوں، میری پوری کوشش ہو گی کہ سخت محنت کرتے ہوئے رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دھاک بٹھاؤں اور نام کماؤں۔

Facebook Comments