شاہد آفریدی کو اللہ تعالیٰ نے ایک مرتبہ پھر اپنی رحمت سے نواز دیا

I have now been blessed with a 5th daughter Shahid Afridi
15فروری2020
(فوٹو سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (کراچی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اس خبر کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

شاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘اللہ کی مجھ پر بے شمار رحمتیں ہیں، چار خوبصورت بیٹیوں کے بعد اللہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، الحمد اللہ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے:‌ دیکھئے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کا خوبصورت گھر

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی۔ ان کی چار بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ ہیں۔ ویسے تو شاہد آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا فیملی کے حوالے سے زیادہ بات کرتے نظر نہیں آتے البتہ سوشل میڈیا پر ان کی فیملی کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کس فارمیٹ کی کرکٹ اولمپکس میں شامل ہو سکتی ہے ؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

یاد رہے کہ رواں سال شاہد آفریدی کی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ بھی سامنے آئی تھی۔ اس کتاب کے ذریعے شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ میں نے معاشرتی اور مذہبی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا کہ میری بیٹیاں عوامی سطح کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی اور ان کی والدہ نے میری اس بات سے اتفاق کیا۔

Facebook Comments