پی ایس ایل 5 میں ہر کھلاڑی کو کتنا معاوضہ ملے گا ؟

PSL5
13نومبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) پی سی بی نے پی ایس ایل 5 کیلیے نظرثانی شدہ سیلری کیپس بھی جاری کر دیں۔

پلاٹینم کیٹیگری کے لیے 147 تا 218 ہزار امریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں جو کہ 23 سے 34 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں، ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے 73 تا 103 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جو کہ 11.5 تا 16 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں، گولڈ کے لیے 44 ہزار تا 58 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جو کہ 6.9 تا 8.9 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

سلور کیٹیگری کے لیے سیلری کیپ 15 تا 35 ہزار ڈالر ہے، یہ رقم 2.4 تا 5.4 ملین پاکستانی روپے بنتی ہے، ایمرجنگ کیٹیگری کے لیے 6.5 ہزار تا 9.5 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جو کہ 1 ملین تا 1.5 ملین پاکستان ہیں، اختیاری سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 120 ہزار ڈالر یعنی 19 ملین روپے رکھا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پی ایس ایل 5! راولپنڈی اور ملتان کے میدانوں کی تزئین و آرائش کیلئے ٹینڈر طلب کر لئے گئے

ہر فرنچائز گزشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کے لیے ریٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہو گی، ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہو گا۔

Facebook Comments