مشہور مصری فٹبالر محمد صلاح کیخلاف نفرت انگیز بیان! برطانوی شہری زیرِ حراست

11اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لندن) مشہور مصری فٹ بالر محمد صلاح کے خلاف نفرت انگیز ریمارکس دینا والا برطانوی شہری گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور فٹ بال کلب لیور پال کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کے خلاف متعصبانہ ٹوئٹ کرنا میرسی سائیڈ کے باسی کو مہنگا پڑ گیا۔ برطانوی پولیس نے جمعرات کے روز ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے ٹوئٹر پر محمد صلاح کے خلاف ایک نفرت انگیز ٹوئٹ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق کسی نسل پرست جماعت سے تو نہیں، جبکہ ابھی تک مذکورہ شخص کا نام بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کا نفرت انگیز بیان کسی طور قابلِ قبول نہیں اور اس کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ محمد صلاح کا شمار موجودہ دور کے ممتاز کھلاڑیوں‌ میں ہوتا ہے، ان کا تعلق مصر سے ہے، جہاں وہ بے حد مقبول ہیں۔ برطانیہ میں‌ صالح کو مسلمانوں کا روشن چہرہ تصور کیا جاتا ہے، میچز کے دوران لیور پول کے اسپورٹرز جو گیت گاتے ہیں، اس میں‌ صلاح کی تعریف کی جاتی ہے۔

Facebook Comments