مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سابق پاکستانی کرکٹرز پھٹ پڑے

Former Pakistani cricketers burst into current situation in occupied Kashmir!
19اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جاوید میاں داد بھارتی مظالم کے خلاف پھٹ پڑے، سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ دعا ہے کشمیر جلد سے جلد آزاد ہو۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد نے کہا ہے کہ مودی کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک ایجنڈے پر ہے، جاوید میانداد نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بہت افسوس ہوتا ہے، بھارت میں ایک مسلمان کو 20، 20 لوگ مارتے ہیں۔

دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر آف اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں، دل و جان سے ان کے ساتھ ہیں، دعا ہے کشمیر جلد سے جلد آزاد ہو۔ سعید اجمل نے کہا کہ پاک آرمی سمیت تمام پاکستانی کشمیریوں کے دکھ میں شریک ہیں، بھارت کو کشمیریوں پر ظلم و تشدد ختم کرنا چاہیئے۔

ایک سوال کے جواب میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے، سری لنکن ٹیم کے پاکستان آنے سے عالمی کرکٹ بحال ہو گی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دو ہفتوں سے جاری کرفیو سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور اب غذائی قلت کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت اور نیم خود مختاری ختم کر دی گئی تھی۔

Facebook Comments