سابق عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر انتقال کر گئے

Abdul Qadir Cricketer
06ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے کے باعث 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

عبدالقادر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کی۔ سابق لیگ اسپنر کو اپنے دور میں خطرناک باؤلر تصور کیا جاتا تھا اور انہوں نے عمران خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی قیادت میں پاکستان کو متعدد مرتبہ کامیابیاں بھی دلائیں۔

Facebook Comments