مشہور پہلوان محمد انعام بٹ گھوڑی چڑھ گئے! دوستوں کے بھنگڑے اور سلامی میں ڈالر ملے

Muhammad Inam Butt
11جنوری2020
(فوٹو : ٹوئٹر)

ویب ڈیسک: (گوجرانوالہ) رستم پاکستان کے نام سے جانے جانے والے قومی ورلڈ چیمپیئن پہلوان انعام بٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انعام بٹ کی شادی کی تقریب گوجرانوالہ ميں ہوئی۔ دلہا نے سرخ کُلہ، سیاہ شیروانی زیب تن کر کے، گھوڑے پر سوار ہو کر شادی ہال پہنچے۔ اس موقع پر ساتھيوں نے دلہا کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے کر استقبال کیا۔ دوستوں اور رشتے داروں نے خوشگوار لمحات اور زيادہ خوشگوار بنا دیئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ امریکی گلوکارہ نکی مناج نے شادی کر لی

انعام بٹ کی شادی خدیجتہ الکبریٰ سے ہوئی ہے، جو ان کی کزن بھی ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب میں ملک کے نامور پہلوانوں، عزیزو اقارب، دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ شادی سے پہلے ہی بچہ چاہیے، امریکی ماڈل کائلی جینر

شادی کی تقریب میں گھوڑوں کا رقص بھی کیا گیا، جبکہ اس موقع پر دوستوں نے نوٹ بھی نچھاور کیے۔

Facebook Comments