سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس نے گاڑی کی ٹکر سے سائیکلسٹ اُڑا دیا

Cyclist was killed in the car accident of cricketer Kusal Mendis
05جولائی2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کولمبو) سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کی گاڑی کی ٹکر سے سائیکلسٹ ہلاک ہو گیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق کوشل مینڈس کی گاڑی کی ٹکر سے ایک سائیکلسٹ کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سائیکلسٹ کی عمر 64 سال کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے، حادثے کے وقت مینڈس خود گاڑی چلا رہے تھے۔

سری لنکن 25 سالہ وکٹ کیپر چوالیس ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔ وہ بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے لاک ڈاؤن میں ٹریننگ کا آغاز کرنے والے کرکٹرز میں شامل ہیں۔ یہ سیریز کورونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر کینسل ہو چکی ہے۔

Facebook Comments