آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Pat cummins
01اگست2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( سڈنی ) آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی گرل فرینڈ بیکی بوسٹن سے شادی کر لی۔

آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں آسٹریلوی کپتان کو سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کی دلہن بیکی نے روایتی طرز کا سفید عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے۔

پیٹ کمنز نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا Just Married

خیال رہے کہ پیٹ کمنز کی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں۔

Facebook Comments