بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا

Nazam ul Hassan Bangladesh cricket president
13جنوری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ڈھاکہ) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلا دیشی بورڈ نے اپنے اجلاس میں کیا۔ صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے اعلان کیا کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی20 کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کر سکتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے تو ٹھیک ورنہ ٹی ٹوئنٹی کی بھی میزبانی نہیں کریں گے، پی سی بی

صدر بنگلادیش بورڈ کا کہنا تھا کہ بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ آگاہ کرے گا۔

یاد رہے کہ ‏بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی20 اور ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بنگلا دیشی حکام کے بھی نخرے بڑھنے لگے، نہ اقرار اور نہ ہی انکار

بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

Facebook Comments