بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Babar Azam
30ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سنچری کی بدولت نوجوان پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا اور تیسری تیز ترین 11 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بابر اعظم نے کراچی میں 10سال بعد کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ کو شائقین کرکٹ اور اپنے لیے یادگار بناتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا جو بھی فیصلہ ہو منظور ہو گا، بابر اعظم

اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم تیز ترین 11ویں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمنبر پر آ گئے ہیں اور انہوں نے کوہلی کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

ویرات کوہلی نے 82ویں اننگز میں 11ویں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور تیز ترین سنچری 11 بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود تھے۔ البتہ اب بابر نے انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا، انہوں نے کیریئر کی 71ویں اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: بابر اعظم نے لیجنڈری بیٹسمین کا ریکارڈ توڑ دیا

ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم اننگز کھیل کر 11 سنچریاں بنانے کا اعزاز سابق مایہ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا کے پاس ہے جنہوں نے 64 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ 65اننگز کھیل کر 11 سنچریاں بنانے والے ان کے ہم وطن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس اننگز کے دوران بابر اعظم نے ایک اور کارنامہ بھی انجام دیا اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک کیلنڈر ایئر میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جہاں انہوں نے 19اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

Facebook Comments