آسٹریلوی کھلاڑیوں کو عثمان خواجہ کی وجہ سے شراب چھوڑنا پڑ گئی

Usman Khawaja
18جنوری2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) ایشز سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فتح کے جشن میں شامل نہیں ہوئے تو ساتھی کھلاڑیوں نے شراب کی بوتلیں نیچے رکھ کر انہیں جشن میں واپس بلایا۔

ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 0-4 سے سیریز جیتنے کے بعدتمام آسٹریلوی کھلاڑی خوب جوش وخروش سے جشن منارہے ہیں، جشن میں ہمیشہ کی طرح الکوہل سے جشن کو رنگا رنگ کا کیا جا رہا ہے، لیکن وہاں عثمان خواجہ شراب کی وجہ سے موجود نہیں تھے۔

لیکن آسٹریلوی کپتان انہیں جشن کا حصہ بنانا نہ بھولے، پیٹ کمنز نے فوراً شراب کی بوتلیں سٹیج سے پیچھے ہٹوائیں اور عثمان خواجہ کو سٹیج پر دعوت دی، اور ان کے ہمراہ جیت کا جشن منایا۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے تیزی سے شئیر کیا جا رہا ہے، اور آسٹریلوی کپتان کے اس اخلاقی اقدام کو خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار بولنگ کے بعد انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ٹریوس ہیڈ کو سیریز میں شاندار بلے بازی پر نہ صرف میچ کا بلکہ 357 رنز سکور کرنے پر پوری سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی نامزد کیا گیا تھا۔تاہم عثمان خواجہ کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑیوں نے شراب کو ایک سائیڈ پر کردیا۔

Facebook Comments