قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کر گئی

20مئی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی کی کمسن بیٹی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی کی کمسن بیٹی کئی ماہ سے بیمار تھی اور امریکا میں زیر علاج تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود بھی پاکستان ٹیم کیلئے دستیاب رہے۔

پاکستانی کر کٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے سوشل میڈیا کے پیغام میں کہا کہ آصف بھائی کی بیٹی کو اللہ جنت نصیب فرمائے اور ان کی فیملی کو صبر دے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان میں نے نہیں دیکھا، اس مشکل وقت ہم آصف علی کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ آصف علی کی 2 سالہ بیٹی کینسر کے موذی مرض کا شکار تھی۔ آصف علی دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود تھے۔

Facebook Comments