وسیم اکرم بیٹے کی کامیابی پر بیحد خوش، زندگی کا قابلِ فخر لمحہ قرار دے دیا

Wasim Akram with Son
19مئی2019
(فوٹو ڈان)

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور نے امریکا کی ایک یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی جس کو وسیم اکرم نے اپنی زندگی کا قابل فخر لمحہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ‘والدین بچوں کو جو سب سے بڑا تحفہ دے سکتے ہیں وہ تعلیم ہے اور آج آپ نے میرا مان بڑھایا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے بیٹے، دنیا آپ کے قدموں میں ہے، بنیاد رکھ دی گئی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ اپنے خوابوں کی تکمیل کریں گے اور خوشیوں بھرا ایک مستقبل تعمیر کریں گے’۔

سوشل میڈیا میں جاری تصویر میں دونوں باپ بیٹا مسکراتے چہرے کے ساتھ ہاتھ میں ڈگری لیے کھڑے ہیں۔

Wasim Akram with Son
ڈگری تھامے دونوں باپ بیٹا مسکراتے ہوئے

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی تیمور کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ‘زندگی کے اگلے قدم میں کیا کریں گے اس کا بے چینی سے انتظار ہے اور آپ جو کچھ بھی کریں گے اس کو آپ اچھا بنائیں گے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم سب آپ کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہوں گے’۔

Facebook Comments