وینا ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان جملے بازیاں! دونوں اسٹارز سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

18جون2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) اداکارہ وینا ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آ گئیں۔ وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو بچے کے شیشہ کلب لے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں شعیب ملک کی کارکردگی پر تنقید کی جا رہی ہے، گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں متعدد کھلاڑی اپنی فیملی کے ساتھ شیشہ بار میں موجود تھے۔

اداکارہ وینا ملک نے ایک ٹوئٹ میں ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آ پ ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ماں بھی ہیں، جنک فوڈ ایتھلیٹ کیلئے مناسب نہیں۔

ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وینا ملک میں اپنے بچے کو شیشہ پارلر نہیں لے کر گئی اور یہ آپ کا یا کسی کا مسئلہ نہیں، میں اپنے بچے کا خیال کسی سے بھی کئی زیادہ کرتی ہوں۔ ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں پاکستانی ٹیم کی ماہر غذائیت، ماں یا استاد نہیں ہوں، مجھے اپنے بچے کی فکر سب سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ کرکٹ شائقین اور بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ مبینہ طور پر شعیب ملک اہم میچ سے ایک رات قبل میچ کی فکر کرنے کے بجائے باہر موجیں کر رہے تھے۔

ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر بیان میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بلا اجازت بنائی گئی اور اس میں ہماری نجی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کی گئی جبکہ اس موقع پر ہمارا بچہ بھی ساتھ تھا۔

Facebook Comments