میں اکیلا گھر نہیں جاؤں گا! سرفراز احمد کھلاڑیوں پر برس پڑے

17جون2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اولڈ ٹریفورڈ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد گذشتہ روز بھارت کے ہاتھوں شکست کھانے کے باعث کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق میچ ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے، سرفراز احمد نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے میں گھر چلا جاؤں گا تو یہ اسکی بھول ہے۔ سرفراز احمد نے تنبیہ کی کہ میں اکیلا نہیں جاؤں گا پھر اور لوگ بھی جائیں گے، سرفراز احمد بولتے رہے اور کھلاڑی سر جھکائے سنتے رہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ شعیب اختر نے سرفراز احمد کو کھری کھری سنا دیں

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ میچ کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کی کلاس لی، ڈریسنگ روم میں مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ جو ہونا تھا ہو چکا ہے اب آگے دیکھو اور اگلے چاروں میچز جیتو۔

کوچ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ اگلے چار میچز جیت کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا، تاہم بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی جس کی وجہ سے زیادہ اسکور زیادہ بنا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019ء کے 22 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ روہت شرما کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Facebook Comments