گورنر ہاؤس سندھ میں پاکستان اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب! کون کون ایوارڈ کا حقدار قرار پایا؟

17مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) گورنر ہاؤس سندھ میں کھیلوں کی مختلف کیٹیگریز کے پیشِ نظر کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ گورنر ہاؤس کراچی میں پاکستان اسپورٹس ایوارڈ کی پررونق تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، غیرملکی مندوبین اور مختلف ملکوں کے سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مذکورہ تقریب میں آئی کون ایوارڈ کیٹیگری ٹینس میں اعصام الحق کو اعزاز سے نوازا گیا، انہیں یہ ایوارڈ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا وسیم نے دیا، اس موقع پر سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پہلی بار بھرپور حوصلہ افزائی کے ایوارڈ دئیے جارہے ہیں، اس سلسلے کو مسقبل میں بھی چلتے رہنا چاہیئے۔

باکسنگ کیٹیگری میں حسین شاہ، اسنوکر کیٹیگری میں محمد یوسف اور ایتھلیٹ کیٹگری میں نسیم حمید ایوارڈ کی مستحق قرار پائیں، اسپیشل ایبیلٹی اسپورٹس پرسن کیٹیگری کا ایوارڈ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار عامر اشفاق، اسپورٹس جرنلسٹ کیٹیگری کا ایوارڈ رشید شکور، بیسٹ کمنٹیٹر کا ایوارڈ رمیز راجا اور بیسٹ اسپورٹس اینکر کا ایوارڈ زینب عباس کو دیا گیا جبکہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جہانگیر خان کو دیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے اسپورٹس آف دی ویمن ایوارڈ نرگس ہزارہ کو دیا، اس موقع پر سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ فائنل کی بھرپور تیاری ہے، شعیب ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف نہایت خوش آئند ہے۔

Facebook Comments