کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء! قومی کرکٹرز کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ جاری

National Cricketers Fitness Test In National Academy
15اپریل2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) آئندہ ماہ 30 مئی کو انگلینڈ میں شروع ہو نے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے لئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ کے لئے 23 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا تھا جنہیں مختلف اوقات میں بلایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کوچنگ اسٹاف اور میڈیکل پینل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مانیٹر کر رہا ہے، تاہم محمد نواز دو روز پہلے ٹیسٹ دے چکے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں۔ محمد نواز کو پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیلنا تھا اس لئے ان کے ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر ان کا فٹنس ٹیسٹ 13 اپریل کو لے لیا گیا۔

دوسی جانب آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی فٹنس ٹیسٹ دینے کے لئے نیشنل اکیڈمی میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لئے 23 کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

Facebook Comments