وزیر اعظم نے قوم کی امنگوں کو حقیقی رنگ دے دیا! عوام خوشی سے نہال

Imran Kahn
14مارچ2019
(فوٹو سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب ایک پرامن ملک بن چکا ہے اس لئے آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا جس کے باعث آج پاکستان ایک محفوظ ملک بن چکا ہے جبکہ آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں آن لائن ویزا کے اجرا کے موقع پر خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا،مائنڈ سیٹ تبدیل ہونے سے سرمایہ کار پاکستان آئیں گے جبکہ وزارت خارجہ کو آن لائن ویزا کے اجرا پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویزا پالیسی بہت مشکل تھی،آن لائن ویزا کا اجرا بہت بڑی تبدیلی ہے،یہ نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے،اس کی وجہ سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پشاور میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے جرمنی کی حکومت ہمارے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،ہم ملک میں مذہبی سیاحت میں بھی اضافہ کریں گے،ہری پور کے پاس دنیا کا سب سے بڑا سلیپنگ بدھا ہے،لوگ پاکستان آئیں گے تو سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کے راستے پر چل پڑا ہے تاہم بھارتی انتخابت تک تھوڑا سا مسئلہ ہوگا کیونکہ بھارت میں انتخابات کے دوران انتہا پسندی پھیلائی جاتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے مراسم کا خواہاں ہے جبکہ بھارت کیساتھ انتخابت کے بعد اچھے تعلقات قائم ہونے کی امید ہے جبکہ پاکستان پر امن ہو گا تو خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔

Facebook Comments