پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی! اسپتال میں داخل

12اپریل2019
(فو ٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لندن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا ہو کر لندن کے اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں، گذشتہ دنوں انہیں دل کی تکلیف ہوئی ، جس کے بعد اُنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ 70سالہ سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے55 ٹیسٹ میچوں میں 32.75 کی اوسط سے 177 وکٹیں حاصل کر رکھیں ہیں، جبکہ کسی بھی ٹیسٹ میں اُن کی بہترین بولنگ 125 رنز کے عوض 11 وکٹیں ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ انہوں نے 45 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 63 وکٹیں اپنے نام کیں، ایک روزہ میچوں میں انکی بہترین بولنگ 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں ہیں۔

Facebook Comments