آئی سی سی نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی! کون کس نمبر پر ہے جانیئے

ICC
12مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (دبئی) آئی سی سی نے نئی ٹی ٹونٹی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کی پہلے نمبر پر بادشاہت برقرار ہے،بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے،انگلینڈ تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا،آسٹریلیا چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں پر ہے،چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ،ساتویں پر ویسٹ انڈیز،آٹھویں پر افغانستان،نویں پر سری لنکا اور دسویں نمبر پر بنگلہ دیش ہے۔

بلے بازوں کا ذکر کیا جائے تو پاکستان کے بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں،نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے،آسٹریلیا کے گلین میکسویل تیسرے،آسٹریلیا ہی کے آرون فنچ چوتھے جبکہ بھارت کے لویکش راہول پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان کی برتری قائم ہے وہ پہلے نمبر پر ہیں،دوسرے نمبر پر پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان ہیں،تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید،چوتھے نمبر پر پاکستان کے عماد وسیم جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو پانچویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈ کیٹیگری میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے نمبر پر موجود ہیں،دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن،تیسرے نمبر پر افغانستان کے محمد نبی،چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش کے محمود اللہ اور پانچویں نمبر پر اسکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن موجود ہیں۔

Facebook Comments