امید ہے کہ پی ایس ایل4 کا فائنل کراچی میں کھیلوں گا۔ شاہد آفریدی

Shahid Afridi
09فروری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اب پہلے سے زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے،امید ہے کہ یہاں پی ایس ایل 4کا فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔

بی پی ایل (بنگلہ دیش پریمیئر لیگ) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے وطن واپس آکر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وطن واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے،نیشنل اسٹیڈیم پہلے سے زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے،امید ہے کہ 17مارچ کو یہاں کھیلنے کا موقع ملے گا‘‘۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی بی پی ایل میں شاندار بلے بازی کے ساتھ ساتھ 16وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے ،پی ایس ایل 4میں وہ ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں،جبکہ کچھ وقت گھر پر گزارنے کے بعد وہ دبئی جا کر شعیب ملک کی قیادت میں اپنی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

Facebook Comments