دوسرا ٹی ٹونٹی ! بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیریز برابر کر دی

08فروری2019
(فوٹو گیٹی امیجز )

ویب ڈیسک: (آکلینڈ) بھارت نے نیوزی لینڈ کوتین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 158/8رنز بنائے،روس ٹیلر 42جبکہ کولن ڈیگرینڈہوم 50رنز بنا کر نمایاں رہے،بھارت کی جانب سے کرونال پانڈیا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 18.5اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر جیت اپنے نام کر لی،بھارت کی جانب سے رشب پینٹ 40جبکہ روہت شرما 50رنز بنا کر سر فہرست رہے۔

بھارت کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر کرونال پانڈیا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ سیریز کا اگلا اور فیصلہ کن میچ 10تاریخ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments