تیسرا ٹی ٹونٹی! پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

07فروری2019
(فوٹو بشکریہ ای ایس پی این کرک انفو ڈاٹ کام)

ویب ڈیسک: (سینچورین) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں 27رنز سے شکست دے دی۔

ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 168/9رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 26آصف علی 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز ٹھہرے جبکہ شاداب خان نے 8گیندوں پر 22رنز اسکور کئے جن میں 3چھکے بھی شامل تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے بیورین ہینڈرکس 4وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 141/9رنز ہی بنا سکی،آل راؤنڈر کرس مورس 29گیندوں پر 55رنز بنا کر نمایاں رہے،انکی اننگز میں 3چھکے اور 5چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر 3وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر قرار پائے۔

آل راؤنڈر پرفاررمنس پر شاداب خان کو مین آف دی میچ کے ایوزرڈ سے نوازا گیا،انہوں نے 2وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Facebook Comments