پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا آرمی پبلک اسکول کا دورہ! شائقین خوشی سے نہال

05فروری2019
(فوٹو ٹوئٹر)

ویب ڈیسک : (پشاور) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزپشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کٹ کی رونمائی کے سلسلے میں پشاور پہنچے جہاں اُنہوں نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کا دورہ بھی کیا۔

ڈیرن سیمی کے ہمراہ پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بھی موجود تھے۔اُنہوں نے سانحۂ آرمی پبلک اسکول اور اس حملے میں متاثر ہونے والے بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

ڈیرن سیمی نے اسکول کے آڈیٹوریم میں اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے بھی خطاب کیا
اور 16دسمبر 2016ء کو دہشت گردی کا شکا ربننے والے بچوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی کی اے پی ایس آمدپر طالب علموں کے چہروں پر خوشی بکھر گئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پشاورزلمی کو اپنے مداحوں پر فخر ہے جو ان سے محبت کرتے ہیں، تاہم ہم بھی اس محبت کو لوٹانے میں ہروقت کوشاں رہتے ہیں۔

ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پشاورکے باسیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن سے ملنے والی محبت کو سچی محبت قراردیا۔

Facebook Comments