مہوش حیات کسے اپنا ہیرو مانتی ہیں؟ انہوں نے بتا دیا

20اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) حال ہی میں صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کو اپنا ہیرو مانتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی، اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہایت پیچیدہ اور مشکل کردار ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ کو جنگ کی خواہش پر کھری کھری سنا دیں

انٹرویو کے دوران مہوش حیات نے کہا کہ بینظیر بھٹو میرے لئے ہیرو ہیں اور مجھے اُن سے محبت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس فلم کی کہانی انتہائی متاثر کن ہے جو کہ ہماری موجودہ نسل اور آئندہ نسل کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس فلم کے ذریعے وہ ان کی خدمات، جدوجہد کو دیکھیں گے اور ان کی زندگی کے بارے میں جان سکیں گے۔

مہوش حیات نےاپنے انٹرویو میں کہا کہ بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بنیں تھیں جو کہ کتنی بڑی بات ہے، اس کیلئے ان کی جو محنت ہے، جو جدوجہد ہے اور اُن کے ساتھ زندگی میں کیا کیا ہوا یہ سب دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے معصوم سی خواہش کا اظہار کر دیا

مہوش حیات نے کہا کہ کتابوں میں تو بہت کچھ لکھ دیا جاتا ہے لیکن فلم ایسی شخصیات کو جاننے کا آسان ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بینظیر بھٹو کے کردار کو بہتر انداز میں نبھائیں گی جس کیلئے وہ چند کتابوں کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے مہوش کا کہنا ہے کہ میں جتنا بینظیر کے بارے میں پڑھ رہی ہوں اتنا ہی اُن سے متاثر ہو رہی ہوں، فخر بھی ہوتا ہے اور دکھ بھی کہ ہم نے ایک لیڈر کو کھو دیا۔

 

View this post on Instagram

 

“We have broken glass ceilings, we have broken the stereotypes, and we have been and continue to be prepared to go the extra mile, to be judged by unrealistic standards, to be held more accountable.” Today would have been Mohtarma Benazir Bhutto’s 65th birthday. It is an ideal time to reflect on her undoubted achievements. I have never really been a political person but leaving that aside there is no denying the great strides she made for women’s empowerment and equality in our country – everything we are still fighting for even today. There was a time when she made women believe that almost anything was possible – she gave us hope and inspired us to reach for the stars. I am privileged to have been given the opportunity to research and learn more about her life and sitting here I can only reflect on so much more that could have been had she not lost her life so tragically. The sign of a true leader is the legacy they leave behind and the reverence with which the people remember her irrespective of party allegiances. She was a truly remarkable woman and I look forward to giving life to her story soon. ☑️ #MH #MehwishHayat #lostinreality

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on

واضح رہے کہ اس فلم کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اُن کی والدہ پر بغیر اجازت فلم بنانے پر اعتراض کیا تھا۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ پر بنائی جانے والی فلم میں ان کے خاندان کی مرضی شامل نہیں ہے، اس لئے وہ فلم کی ٹیم کے خلاف کاروائی کریں گی۔

خیال رہے کہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی فلم کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی تاریخ یا مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Facebook Comments