امریکی ماڈل آسٹریلیائی جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے برہنہ تصاویر بیچنے لگی

Kaylen Ward social media campaign
07جنوری2020
(فوٹو : سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (لاس اینجلس) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے اور اس سے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے امریکا کی بولڈ ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار نے ایک انوکھی مہم شروع کی اور جلد ہی انہوں نے 7 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جمع کر لی۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ فیشن میگزین انسائیڈر کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ سوشل میڈیا اسٹار کائلن وارد نے سوشل میڈیا پر ایک منفرد فنڈ مہم شروع کی اور جلد ہی ایک خطیر رقم بھی جمع کر لی۔

رپورٹ کے مطابق ماڈل نے سوشل میڈیا پر عریاں سماجی کارکن نامی اکاؤنٹ اور پیج بنائے اور اعلان کیا کہ جو شخص بھی آسٹریلیا میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے 10 ڈالر کا چندہ دے گا وہ انہیں اپنی عریاں تصویر بھیجیں گی۔ ماڈل نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا کیلئے چندہ جمع کرانے والے شخص کو انہیں رقم جمع کرائے جانے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا جس کی تصدیق کے بعد ہی وہ مذکورہ شخص کو اپنی برہنہ تصویر بھیجیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل نے اس عمل کیلئے 4 افراد کی خدمات بھی حاصل کیں جنہوں نے چندہ جمع کرائے جانے والے افراد کے ثبوتوں کی تصدیق کا کام کیا۔ آگ بجھانے کیلئے انوکھی چندہ مہم چلانے والی امریکی ماڈل نے برہنہ سماجی کارکن نامی اکاؤنٹ بھی بنایا جسے بعد ازاں انسٹاگرام انتظامیہ نے بند کر دیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ آسٹریلیا میں خواتین اور بچیوں کی برہنہ تلاشی کا انکشاف

سماجی کارکن اور ماڈل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے تھوڑے ہی وقت میں آسٹریلیا میں لگی آگ کو بھجانے کیلئے 7 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 کروڑ روپے تک کا چندہ جمع کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں موسم گرما شروع ہوتے ہی جنگلات میں لگی آگ ایک بہت بڑے رقبے پر پھیل چکی ہے جس میں اب تک لاکھوں جانور جل کر لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ کم سے کم 2 درجن افراد کی موت ہو چکی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے قیامت خیز مناظر! کروڑوں جانور جل کر خاکستر

آسٹریلیا کے دور دراز کے جنگلات میں عمومی طور پر ہر موسمِ گرما میں آگ لگنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ آگ زیادہ پیمانے پر لگی اور پھیل گئی، جس سے آسٹریلیا کے 100 سے زائد مقامات متاثر ہوئے۔

اب تک کی رپورٹس کے مطابق آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے اور اس کیلئے 500 سے زیادہ فائر فائیٹرز دن رات کوشاں ہیں تاہم ابھی تک کارکنان کو کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے اثرات اب شہروں تک آنا شروع ہوگئے ہیں اور دنیا بھر کے افراد نے آگ کو بجھانے کیلئے چندہ مہم شروع کر رکھی ہے جبکہ کئی معروف شخصیات نے بھی چندہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments