یاسر حسین اور حرا مانی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا

Yasir Hussain Hira Mani
25اگست2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) اداکارہ حرا مانی اور یاسر حسین کا بھارتی گانے پر ڈانس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حرا مانی اور یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بولی ووڈ کی فلم’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کے مشہور گانے ’’دیکھا تم کو جب سے‘‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔

فلم میں یہ گانا اداکار ہرتھیک روشن اور کرینہ کپور پر فلمایا گیا تھا اور بہت زیادہ مشہور ہو اتھا۔ حرا مانی اور یاسر حسین نے بھی ویڈیو میں بالکل ہرتھیک اور کرینہ کی طرح ڈانس کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ دونوں کی ڈانس پرفارمنس کو بے حد سراہ رہے ہیں جبکہ کئی افراد کی جانب سے سخت تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments