مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

07دسمبر2019
(فوٹو ٹوئٹر)

ویب ڈیسک: (مدینہ) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکار و گلوکارہ مہوش حیات سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مدینے میں مسجد نبوی سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ احتراماً گنبد خضرا کے آگے کھڑی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں نعت رسول مقبول کے کچھ اشعار بھی لکھے۔

مہوش حیات نے اس سے قبل بھی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرے ادائیگی کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس وقت وہ مکہ میں موجود تھیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ کے کرم سے انہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے ادائیگی کی خوشی کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یہ سفر بہترین رہا اور میری دعا کہ دنیا کے ہر مسلمان کو یہ سعادت نصیب ہو۔

Facebook Comments