فلم انڈسٹری کو ترقی کیلئے ابھی بہت سی منازل طے کرنا ہوں گی، سارہ لورین

The film industry has a lot to go through for development
02دسمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) سارہ لورین نے کہا ہے کہ ٹی وی سے وابستہ لوگوں نے فلم کے شعبے کی بحالی کیلئے جو قدم اٹھایا ہے وہ بہترین ہے۔ اب فلم سے وابستہ افراد کو بھی چاہئے کہ وہ ان کی سپورٹ کریں اور اس عمل میں ان کے شانہ بشانہ چلیں، تاکہ فلم کا شعبہ ترقی کرے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ لورین نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کیلئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنا ہوں گی۔ ابھی یہاں فلمسازی کا نیا دور شروع ہوا ہے لیکن بہت سے مسائل کا سامنا ہے، جس کے حل تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں رسائی ممکن نہیں۔

اداکارہ سارہ لورین نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ڈراما اپنے عروج پر ہے، جس طرح ماضی میں پاکستانی ڈرامے کو پسند کیا جاتا تھا، اسی طرح آج بھی پاکستانی ڈراما پاکستان اور دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبے کو اپنا رہی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کبریٰ خان نے شوبز چھوڑنے سے متعلق اہم بیان دے دیا

سارہ لورین کا مزید کہنا تھا کہ لیکن فلم واقعی ہی فنون لطیفہ کا سب سے مقبول ترین شعبہ ہے۔ اس لئے ہمارے بہت سے لوگ اس شعبے میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ کچھ کو کامیابی ملی ہے اور کچھ اس کیلئے محنت کر رہے ہیں۔ مگر یہ کہنا درست نہیں ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری اب مکمل طور پر شائقین کے دل و دماغ پر چھا چکی ہے۔ کیونکہ ابھی اس کیلئے نوجوان فلم میکرز کو خاصی محنت کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا انداز اس وقت دنیا بھر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جس طرح فلمسازی کے شعبے میں تبدیلی آئی ہے، اسی طرح فلم کی کہانی، میوزک اور تکنیکی شعبے بھی تبدیل ہوئے ہیں، مگر ہمارے ہاں ابھی تک اس طرح سے تبدیلی کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں فلم کا شعبہ تاحال مضبوط نہیں ہے۔

Facebook Comments