راج کندرا پورن اسکینڈل پر شلپا شیٹی کا پہلا بیان سامنے آ گیا

02اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (ممبئی) راج کندرا پورن اسکینڈل کو لے کر شلپا شیٹی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

مشہور بولی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کےحوالے سے کافی خبریں گردش میں تھیں، لیکن اب انکا بیان انہی کی زبانی سب کے سامنے آ چکا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان سے متعلق بہت سی افواہیں پھیلائی گئی ہیں جس کی وجہ سے گزرے ہوئے دن انکے لیے انتہائی مشکل تھے اور انکا ان تمام افواہوں کے خلاف کچھ بھی کہنا نہیں ہے اور اس بات کو وہ بہتر سمجھتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس اور عدالت کی تفتیش پر پورا یقین ہے۔

مزید ایک چیز جس کی اداکارہ نے درخواست کی وہ یہ ہے کہ انکی اور انکے بچوں کی پرائیویسی کا پردہ نہ اٹھایا جائے، اگر فیصلہ عدالت کرے تو یہ بہترین ہو گا۔

Facebook Comments