صبا قمر کس کی محبت میں مبتلا ہیں خود ہی بتا دیا ؟

Saba Qamar
22ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) لولی ووڈ اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میں جس شخص سے محبت کرتی ہوں اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر برا لگتا ہے لیکن میں اس کی خوشی میں خوش ہوں اور آج بھی اس کی محبت میں مبتلا ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر نے کہا کہ جسے میں چاہتی ہوں، اس شخص کی شادی کو کئی برس بیت چکے ہیں اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے، تعلق شوبز سے ہی ہے اور وہ ماڈلنگ کر چکا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: صبا قمر زمان کی نئی فلم کملی کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی

صباقمر نے اس شخص کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کسی کو چاہتی ہیں تو اس کی خوشیوں کیلئے ہمیشہ دعا کرنی چاہئے۔

Facebook Comments