صبا قمر زمان کی نئی فلم کملی کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی

Saba Qamar Kamli
13ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) لولی ووڈ اداکارہ صبا قمر زمان نے اپنی آنے والی فلم کی پہلی جھلک جاری کر دی۔

صبا قمر نے بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’ ہندی میڈیم‘ کی کامیابی کے بعد تین ٹیلی فلمز میں کام کیا تاہم اُن کی مقبولیت میں اضافہ کرنے میں دو ڈرامے ’باغی‘ اور ’چیخ‘ سنگ میل ثابت ہوئے۔ اب اداکارہ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر معروف اداکار و ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ساتھ آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Kamli 🎬🎥

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman) on

صبا قمر نے انسٹا گرام پر اپنی آنے والی فلم ’ کملی‘ کی پہلی جھلک جاری کی۔ جاری کردہ پوسٹر میں صبا قمر پانی کے اندر پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ہولی ووڈ اداکار کی سالانہ آمدنی کتنی ہے ؟

صبا قمر کی سرمد کھوسٹ کے ساتھ یہ پہلی فلم نہیں بلکہ اس سے قبل انڈسٹری کے یہ دونوں اداکار ایک ساتھ فلم ’منٹو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ صبا قمر اور سرمد کھوسٹ کی مشترکہ کیمسٹری سے بھرپور فلم ’کملی‘ اگلی سال 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

View this post on Instagram

 

Kamli 🎬🤞

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman) on

Facebook Comments