وزیر اعظم کی مشہور ترک سیریل “ارطغرل غازی” کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت

PM's announced famous Turkish serial "Artaghrul Ghazi" to be aired on PTV
03دسمبر2019
(فوٹو ٹوئٹر)

ویب ڈیسک: (کراچی) وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈرامہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پر بنایا گیا ہے۔

اس متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اور اسلامی ہیروز کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Facebook Comments