ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز میں شہزادی ڈیانا کی اصل محبت کا کردار نبھائیں گے

Hamayoun Saeed
11جنوری2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) اداکار ہمایوں سعید کو برطانوی شاہی خاندان پر بننے والی نیٹ فلکس کی نامور سیریز “دی کراؤن” کے پانچویں سیزن کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہمایوں سعید دی کراؤن میں شہزادی ڈیانا کی مبینہ حقیقی محبت پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار نبھائیں گے جنہیں ڈیانا ‘مسٹر ونڈر فُل’ کے نام سے پکارتی تھیں۔ہمایوں سعید کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم گزشتہ روز صحافی حسن زیدی کی جانب سے ٹوئٹر پر ہمایوں سعید کے کردار اور انہیں دی کراؤن میں کاسٹ کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔حسن زیدی کی ٹوئٹ کے بعد شوبز کے کئی ستاروں نے ہمایوں سعید کی اس بڑی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جس میں سرِ فہرست اداکارہ ماہرہ خان رہیں۔

اس کے علاوہ اداکار احمد علی بٹ، واسع چوہدری، علی ظفر اور عثمان خالد بٹ نے بھی ہمایوں سعید کو مبارکباد دی۔ناصرف شوبز ستارے بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ہمایوں سعید کو نیٹ فلکس سیریز کے لیے منتخب کیے جانے پر بے حد خوش دکھائی دیے، ہمایوں سعید کا نام گزشتہ روز سے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

Facebook Comments