پاکستان میں یوٹیوب کی بندش کیخلاف مہوش حیات کا سخت ردعمل

Mehwish Hayat
23جولائی2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) معروف اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ نے کہا ہے کہ یوٹیوب پر پابندی آخر کیوں لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یوٹیوب پر پابندی کے بعد اور کن کن ایپس پر پابندی عائد کرے گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ حکومت پاکستان نے مشہور سوشل میڈیا ایپ بیگو پر پابندی عائد کر دی

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے عوام اپنی آزادانہ رائے کا اظہار کر سکتے ہیں اور یہ سب کا حق بھی ہے اور پاکستان میں سوشل میڈیا ایپس کی جانچ پڑتال بہت آسان ہے تو اسے کیوں مشکل بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عمران حکومت نے دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے والوں کو نکیل ڈال دی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقی پسند ممالک کو پابندیوں کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیئے۔

Facebook Comments