مہوش حیات کی ہمشکل بھارتی اداکار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Mehwish hayat
05اگست2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( نئی دہلی ) بالی ووڈ معروف اداکارہ چترانگداسنگھ نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل کہلائے جانے پرردعمل دیتے ہوئےخوشی کا اظہار کیا۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق اداکارہ چترانگداسنگھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل قرار دیے جانے کے بارے میں بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے انسٹاگرام پربہت سے لوگ ٹیگ کرکے کہتے ہیں کہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل ہوں اور کچھ لوگ تو یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم جڑواں بہنیں تو نہیں ہیں۔

اداکارہ چترانگدا سنگھ نے کہا کہ میں نے ابھی تک سیریز مس مارول میں مہوش حیات کا کام نہیں دیکھا لیکن وہ بہت خوبصورت اور پیاری ہیں۔اداکارہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ مہوش حیات سے کافی زیادہ مماثلت رکھتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس حوالے سے صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم دونوں بہت دلکش خواتین ہیں۔

Facebook Comments