مہوش حیات کراچی ایئرپورٹ کے واش رومز دیکھ کر برہم ہو گئیں

Mahesh Hayat was angered after seeing the washrooms of Karachi Airport
26جنوری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کراچی ایئرپورٹ کے واش روم (بیت الخلاء)میں گندگی اور لال بیگ دیکھ کر برہم ہو گئیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مہوش حیات نے بتایا کہ بدقسمتی سے انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا جہاں انتہائی بدبو اور گندگی تھی جب کہ وہاں لال بیگ بھی چل رہے تھے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے یہاں پہلی بار آنے والوں کے ذہنوں پر کیا تاثر قائم ہوتا ہو گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: مہوش حیات کسے اپنا ہیرو مانتی ہیں؟ انہوں نے بتا دیا

تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی بنیادی سہولتیں ہیں، آئیں ہم سب اپنے عمل کو ٹھیک کریں۔

Facebook Comments