بھارتی اداکارہ 200 کروڑ بھتہ خوری کے ملزم کے عشق میں گرفتار تھی

Indian actress
18ستمبر2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( نئی دہلی ) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس مبینہ طور پر اس سکیش چندر شیکھر سے شادی کرنا چاہتی تھیں، جو 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملزم ہے۔

“انڈیا ٹوڈے “کے مطابق جیکولین فرنینڈس اور ان کے  سکیش چندر شیکھر کے ساتھ قریبی تعلقات 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے معاملے کی تحقیقات کا حصہ ہیں۔ اگرچہ اداکارہ نے پچھلے سال ملزم کو ڈیٹ کرنے سے انکار کیا تھا، لیکن اس دوران دونوں کی ایک ساتھ ایک تصویر نے سرخیاں بنائیں۔ اب ذرائع نے” انڈیا ٹوڈے” کو بتایا کہ جیکولین فرنینڈس نے ایک موقع پر سکیش چندر شیکھر سے شادی کرنے پر غور کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکولین سکیش کی محبت میں مبتلا تھیں اور اپنے قریبی دوستوں سے کہتی تھیں کہ انہیں سپنوں کا شہزادہ مل گیا ہے. 

Facebook Comments