یہ بات سچ ہے ک مجھے 20 برس کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا! کار ڈی بی

Cardi-B
30ستمبر2019
(فوٹو سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: گلوکارہ و امریکی بولڈ اور ریپر ماڈل کار ڈی بی نے چند دن قبل ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ جب ان کی عمر 20 برس تھی تب انہیں ایک فوٹوشوٹ کے ذریعے جنسی ہراساں کیا گیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ بولڈ گلوکارہ نے خود کو جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف کیا تھا، اس سے قبل وہ خواتین کی جنسی ہراسگی اور انہیں استحصال کا نشانہ بنائے جانے پر بات کرتی آئی تھیں۔

کار ڈی بی ’می ٹو مہم‘ پر بھی کھل کر بات کرتی رہی ہیں اور خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے سخت بیانات بھی دیتی آئی ہیں۔ تاہم ان کی جانب سے خود کو جنسی ہراساں کیے جانے کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا تھا۔

گلوکارہ نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ پہلی بار فیشن میگزین کیلئے فوٹوشوٹ کرواتے وقت فوٹوگرافر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فوٹوگرافر نے حدود پار کرتے ہوئے ان کے ساتھ فحش حرکت کرنے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے اس وقت ہی چلانا شروع کیا اور فوٹوگرافر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

کار ڈی بی کے مطابق میگزین مالک کو شکایت کرنے کے باوجود انہیں جنسی ہراساں کرنے والے فوٹوگرافر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ اداکارہ کے جنسی ہراسگی کے انکشاف کے بعد جہاں خواتین نے ان کے ساتھ ہمدردی کی تھی، وہیں متعدد مداحوں نے انہیں جھوٹا بھی قرار دیا اور ان کی باتوں پر یقین ہی نہیں کیا۔

امریکی شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ کے مطابق انسٹاگرام لائیو پر مداحوں کی تنقید پر بات کرتے وقت گلوکارہ نے خود کو جھوٹا کہنے والے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ رپورٹ کے مطابق بیشتر مداحوں نے جنسی ہراسگی کے کار ڈی بی کے بیان کو جھوٹا قرار دیا اور اداکارہ کا یقین ہی نہیں کیا۔

مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کے بعد کار ڈی بی نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو کے دوران غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ شہری دنیا میں ’می ٹو مہم‘ کب شروع ہوگی اور کب وہاں رہنے والے افراد کو خواتین کو جنسی ہراساں کرنے سے متعلق آگاہی ملے گی۔

مداحوں کی جانب سے جنسی ہراسگی کے دعوے کو جھوٹا قرار دینے پر گلوکارہ انتہائی غصے میں دکھائی دیں اور انہیں براہِ راست ویڈیو میں مداحوں کے اعتبار نہ کرنے پر چلاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

کار ڈی بی نے خود کو جنسی ہراساں کرنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دینے والے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں کھری کھری سنا دیں۔ شوبز ویب سائٹ کے مطابق کار ڈی بی نے مداحوں کی جانب سے اعتبار نہ کرنے پر انہیں سخت جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ کیوں جھوٹ بولیں گی اور انہیں ہراساں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کار ڈی بی سے قبل متعدد امریکی گلوکاراؤں و اداکاراؤں نے خود کو جنسی ہراساں کرنے کے انکشافات کیے، تاہم کسی بھی اداکارہ و گلوکارہ کے مداحوں نے انہیں جھوٹا قرار نہیں دیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکارہ کو ان کے مداح ہی جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کار ڈی بی نے ابتدائی طور پر سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئے جس کے بعد انہوں نے 2015ء میں گلوکاری کا آغاز کیا۔

گذشتہ 4 سال میں کار ڈی بی کا نام امریکا کی معروف گلوکاراؤں کی فہرست میں شمار کیا جانے لگا ہے اور وہ دنیا کے معروف ترین ریپر اور گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔

کار ڈی بی نے موسیقی کے اعلیٰ ترین ایوارڈ گریمی سمیت بل بورڈز اور دیگر ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔ کار ڈی بی نے 2017ء میں ریپر اور گلوکار کیاری سیفس سے شادی کی اور ان سے انہیں ایک بچہ بھی ہے۔

کار ڈی بی کا شمار ہپ ہاپ کی معروف ترین ریپرز میں ہوتا ہے، وہ اپنے بولڈ انداز اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

Facebook Comments