مہوش حیات پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی! مداح مایوس

Mehwish Hayat
04فروری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) اداکارہ مہوش حیات کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ تقریب میں شرکت نہیں کر رہیں۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کراچی میں 5 فروی کو پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا میلہ ایک بار پھر سجنے والا ہے۔ اس حوالے سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، جبکہ یہ خبر بھی زیر گردش ہے کہ تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات اپنی پرفارمنس پیش کریں گی تاہم اب مہوش حیات کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مہوش حیات کراچی ایئرپورٹ کے واش رومز دیکھ کر برہم ہو گئیں

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کے برخلاف میں واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میں بدقسمتی سے اس سال کی تقریب میں نہ ہی کوئی گلوکاری کر رہی ہوں اور نہ ہی میں کوئی پرفارمنس دے رہی ہوں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

بے باک اداکارہ نے کہا کہ آپ سب کی محبت کا شکریہ، پی ایس ایل جو موقع فراہم کر رہا ہے اسے بھرپور انداز سے انجوائے کریں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے تین روز قبل اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔

Facebook Comments