ہمایوں سعید نے مجھے تھپڑ مار کر اچھا نہیں کیا، عدنان صدیقی

Humayun Saeed did no good to me
25نومبر2019
(فوٹو اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک: (کراچی) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کی جانب سے مارے جانے والے تھپڑ پر عدنان صدیقی کا رد عمل سامنے آ گیا۔

ان دنوں زبان زد عام ہونے والا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ بہترین اداکاری کی وجہ سے ایک موضوع بن گیا ہے، آنے والی ہر نئی قسط ڈرامے کی مقبولیت میں مزید اضافہ کررہی ہے۔ ڈرامے کے ڈائیلاگز کا کوئی ثانی نہیں لیکن ہمایوں اور عدنان صدیقی کی اداکاری نے شائقین پر سحر سا طاری کر دیا ہے۔

گزشتہ روز ڈرامے کی نشر ہونے والی 15 ویں قسط نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے جس کی وجہ مرکزی کردار دانش ہیں جوکہ بیٹے کی محبت کے خاطر شہوار احمد کو زور دار تھپڑ رسید کر دیتے ہیں۔

دانش کا شہوار کو تھپڑ مارنے کا سین سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ لوگ بس ان دونوں کی تصاویر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں تاہم گزشتہ روز مارے جانے والے تھپڑ پر عدنان صدیقی بھی خاموش نہ رہے اور منفرد انداز میں اُن کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کوئی جتنی بھی تنقید کر لے یہ کام کرتا رہوں گا‌‌‌

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہمایوں سے تھپڑ پر چہرے پر مسکراہٹ سجائے شکوہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں اس شخص نے میرے ساتھ صحیح نہیں کیا ہے۔ جس پر ہمایوں سعید بدلے میں خود کو تھپڑ مارنے کا کہتے ہیں اور ایک بار پھر عدنان صدیقی کو تھپڑ مار کر چلے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ نے اب تک ریٹنگ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں جب کہ ڈرامہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 16 ویں قسط کا ٹیزر ٹرینڈنگ میں ٹاپ ٹرینڈ ہے جسے محض 21 گھنٹوں میں 27 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Facebook Comments