حریم شاہ کا کرنسی نوٹوں کے ساتھ ویڈیو بنا کر ریاست کو چینلنج کرنا مہنگا پڑ گیا

Hareem Shah
13جنوری2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو پاکستانی کرنسی کے ساتھ ویڈیو بنا کر پاکستانی اداروں کو چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا ۔ وفاقی تحقیقات ادارے نے ٹک ٹاکر کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت تحقیقات شروع کر دیں ۔

ایف آئی اے حکام نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی خط لکھ کر ان سے حریم شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے ۔

انسٹا گرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں ٹک ٹاک سٹار کو بھاری رقم برطانیہ منتقل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حریم شاہ دعویٰ کرتی نظر آ رہی ہیں ہیں کہ پہلی بار پاکستان سے یو کے اتنی بڑی رقم لے کر آئی ہوں ، مجھے نہ تو کسی نہ روکا ہے اور نہ ہی کوئی روک سکتا ہے ۔ پاکستانی پاسپورٹ اور پیسے سمیت کسی بھی چیز کی کوئی وقعت نہیں ۔

تاہم انہوں نے سوشل میڈیا فالورز سے کہا کہ آپ اتنا بڑی رقم لاتے وقت احتیاط کیجئے گا کیونکہ پکڑی جاتی ہے ، مجھے کسی نے نہیں روکا اور کوئی مجھے روک بھی نہیں سکتا ۔ میں آسانی سے پہنچ گئی ہوں ۔

حریم شاہ نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ حکومت تو وعدہ کرتی تھی کہ پاکستانی کرنسی اور پاسپورٹ کو اوپر لے کر جائیں گے ، حکومت باتوں کے سوا کچھ نہیں کر سکتی ۔ برطانیہ میں اتنی سردی کے باوجود کسی کی موت نہیں ہوئی ، مری میں بارش اور برفباری سے اموات ہو گئیں ۔

Facebook Comments