ارطغرل غازی نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کر دی

Ertugrul Ghazi confirmed to be the ambassador of Pakistani brand
05ستمبر2020
Photo: blueworldcity.official(instagram)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کر دی۔

چند روز قبل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے تھے۔ اس حوالے سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری مختلف پوسٹس میں بتایا تھا کہ انجین التان دوزیتان جلد اسلام آباد میں بلو ورلڈ میں مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

Good news for Pakistani fans of @enginaltandzytn 😍😍😍 #turkey #enginaltandüzyatan #pakistan #property #fan #ertuğrulgazi #BlueWorldCity

A post shared by blue world city (@blueworldcity.official) on

اس حوالے سے ایک اور پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ انہیں پاکستان میں انجین التان دوزیتان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور جلد ان کا تاریخی استقبال ہو گا۔ اب انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں انجین التان دوزیتان نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: انجن التان دوزیاتن نے تین بیمار بچوں کی خواہش کو پورا کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ویڈیو میں ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے کہا کہ سلام پاکستان، آپ کی محبت اور عزت کا بہت شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ میں بلو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر بہت پرجوش ہوں اور جلد پاکستان آؤں گا۔

تاہم انجین التان دوزیتان نے اسلام آباد میں مسجد کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ واضح رہے کہ ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہو چکا ہے۔

اس ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اسے یوٹیوب پر محض 20 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا جب کہ اس کی پہلی قسط کو اب تک اسے 7 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

Facebook Comments