معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کی تصویر وائرل ہو گئی! سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی

19نومبر2019
(فوٹو : انسٹاگرام/ ثنا جاوید آفیشل)

ویب ڈیسک: (کراچی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے بچپن کی تصویر سماجی رابطے کی موبائل ایپ انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ بچپن کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔ چھبیس سالہ اداکارہ نے تصویر کے ساتھ بچپن کی یادیں بھی شیئر کیں، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بھائی بہن بہت ہی حسین نظر آ رہے ہیں، مذکورہ تصویر میں ثنا جاوید اپنے بھائی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز کس نے وائرل کیں؟

ثنا جاوید نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘ اور بھائی عبداللہ جاوید کو ساتھ میں مینشن (ذکر) بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

Love you ♥️🤗 @abdullah_javed

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on

واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’رسوائی‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، ڈرامے میں ان کے کردار کا نام سمیرا ہے جو باپ کی جانب سے بہو کو بچائے جانے کے بعد ریپ کا شکار ہو جاتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عبایا پہنے ہوئے لڑکی نے جدید موسیقی پر رقص کا ایسا مظاہرہ کیا کہ ویڈیو وائرل ہو گئی

یہ بھی خیال رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے لکھا تھا کہ مجھے یہ کردار نبھاتے وقت کرب سے گزرنا پڑا لیکن اب بھی زیادتی کا نشانہ بننے والے حقیقی متاثرین سے کم ہو گا۔

Facebook Comments