میرے مذہب کو بیچ میں مت لاو، سلمان خان اپنے ہندو پڑوسی پر برس پڑے

Salman Khan
25جنوری2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( ممبئی ) بالی وڈ انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے مشہورسلمان خان نے اپنے پڑوسی کو مذہب کے نام پر وارننگ دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پڑوسی کوخبردارکیا کہ وہ جائیداد کے تنازع میں ان کے مذہب کو بیچ میں نہ لائیں۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ جائیداد کے تنازع میں آپ میرے مذہب کو کیوں بیچ میں لا رہے ہیں۔ میری والدہ ایک ہندو ہیں۔لیکن میرے والد مسلمان ہیں۔ میرے بھائیوں کی بیویاں بھی ہندوہیں۔ ہم ہر مذہب کے تہوار خوشی سے مناتے ہیں، ہمارے گھر میں ایسا کوئی تنازع نہیں ہے۔ سب اپنے مذہب کے نام پر آزاد ہیں۔

‎سلمان خان نے اپنے پڑوسی کی خبرلیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک پڑھے لکھے شخص ہیں کوئی غنڈہ چھاپ نہیں ہیں جومیرے اوپربے تکے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ آج کل یہ کام آسان ہے کہ کچھ لوگوں کواکٹھا کر کے سوشل میڈیا پرسارا غصہ نکالو۔

‎دبنگ خان کا ممبئی کے قریب پنول میں فارم ہاؤس ہے جس پر ان کے پڑوسی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ سلمان خان کی جانب سے پڑوسی پرہتک عزت کا کیس دائر کیا گیا ہے۔ سلمان خان کے پڑوسی نے ان پر جائیداد پر قبضہ کرنے اور لوگوں کو قتل کرنے اور اپنے فارم ہاؤس میں دفن کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Facebook Comments